پاکستان
28 مئی ، 2015

بینظیربھٹویونیورسٹی لیاری میں لاکھوں روپے کرپشن کا انکشاف

بینظیربھٹویونیورسٹی لیاری میں لاکھوں روپے کرپشن کا انکشاف

کراچی ........بےنظیر بھٹوشہید یونیورسٹی لیاری میں لاکھوں روپے کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ یونیورسٹی کی آڈٹ رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی میں مالی سال14-2013ء میں لاکھوں روپےکی کرپشن ہوئی ،کرپشن کرنےوالوںمیںسابق وائس چانسلر، رجسٹرار اور ڈائریکٹر پروجیکٹ شامل ہیں،سابق وائس چانسلر، رجسٹرار، ڈائریکٹر پروجیکٹ نےسال میں 38لاکھ روپےاضافی تنخواہ کی مد میں حاصل کیے۔ آڈٹ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر آر اے شاہ نےاختیارات کا ناجائز استعمال کیا،آر اے شاہ نے غیرقانونی بھرتیوں سے یونیورسٹی کو 74لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔

مزید خبریں :