28 مئی ، 2015
لاہور.......پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور سعید اجمل جیسے کھلاڑیوں کی کمی پوری کرنا آسان بات نہیں، زمبابوے کے قائم مقام کپتان مساکیڈزا کا کہنا تھا کہ پہلے ون ڈے میں اچھی بیٹنگ کے باوجود میچ نہ جیت سکے، دونوں کپتان لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اظہر علی نے مزید کہ وہ ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتربنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔