پاکستان
28 مئی ، 2015

کے پی میں بلدیاتی انتخابات، ڈھائی ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار

کے پی میں بلدیاتی انتخابات، ڈھائی ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار

پشاور ........خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ ناصرخان درانی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر صوبے کے 25سو پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے 1لاکھ 10 ہزار پولیس نفری کی ضرورت ہے۔ جبکہ موجودہ نفری اس کے نصف ہے۔ انسپکٹرجنرل خیبر پختونخوا پولیس ناصر خان درانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر صوبے کے 11ہزار میں سے 25سو پولنگ اسٹیشن حساس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی انتظامات کےلئے 1لاکھ 10 ہزار پولیس نفری کی ضرورت ہے۔ تاہم ان کے پاس موجودہ تعداد اس سے آدھی ہے۔

مزید خبریں :