28 مئی ، 2015
پشاور....... خیبرپختونخوا میں محکمہ صحت کے 272 ملازمین نوکریوں سے فارغ کردیئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت نے فارغ ملازمین کوایک ماہ کا نوٹس جاری کردیا۔ فراغت کا نوٹیفیکیشن جیونیوزکوموصول ہوگیا۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق فارغ ہونے والوں میں 17 ڈاکٹراورگریڈ 9 سے 16 تک کے باقی ملازمین شامل ہیں،سرکاری اعلامیہ کے مطابق ان ملازمین کو محکمہ صحت نے پراجیکٹ ختم ہونے پر فارغ کیا،محکمہ صحت کے ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام ملازمین کا تعلق گلوبل ایلائنس فارویکسین اینڈ ایمیونائزیشن یعنی گاوی سے ہے۔