28 مئی ، 2015
لاہور.........پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں لاہور کے ایوان وزیر اعلیٰ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد سے پاکستان میں چھ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے،مہمان ٹیم کی تواضع بھی خوب ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے ایون وزیر اعلیٰ پنجاب میں مہمان ٹیم کے اعزاز میں پروقار عشائیہ دیا گیا ہے،جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، آفیشلز اور کئی دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ شخصیات موجود ہیں۔