29 مئی ، 2015
سنٹیاگو.......چلی میں طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے جواب میں پولیس نے مشتعل مظاہرین کو واٹر کینن سے منتشر کرنے کی کوشش کی۔چلی میں طلبہ مفت تعلیم اور ملک کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کیلئے سڑکوں پر موجود ہیں،گزشتہ روز طلبہ کے مظاہرے فسادات میں تبدیل ہو گئے، مشتعل طلبہ نے نعرے بازی کے ساتھ ساتھ سڑکوں پو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا ،پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا، ان فسادات میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔