29 مئی ، 2015
اسلام آباد......یکم جون سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول 6روپے 19پیسے،دیزل 7روپے 91پیسے ،ایچ او بی سی 13روپے 62 پیسے فی لیٹرکرنے کی سمری بھیجی ہے ،جس کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت پٹرولیم نے کرنا ہے۔اضافہ کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یکم جون سے نافذ العمل ہونگی۔