10 مئی ، 2012
کراچی … بلاول ہاوٴس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی سرپرستی میں سرکاری اہلکاروں اور لیگی کارکنوں کی جانب سے سبزہلالی پرچم اور بینظیر بھٹو کی تصاویر جلانے کی مذمت کرتے ہیں۔ بلاول ہاوٴس کراچی سے جاری اعلامیہ میں اعجاز درانی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بڑے میاں سندھ میں بینظیر بھٹو کے نام پر ووٹ کی بھیک مانگ رہے ہیں جبکہ چھوٹے میاں لوڈشیڈنگ کے نام پر سرعام پاکستان کے پرچم اور بھٹو خاندان کے شہداء کی تصاویر نذر آتش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاگ پنجابی جاگ اور ملک توڑنے کا نعرہ لگانے والوں کے اتحاد کے بعد شہباز شریف کے جسم میں ممتاز بھٹو کی روح داخل ہوگئی ہے ۔