پاکستان
29 مئی ، 2015

مستونگ: 2 بسوں سے کئی مسافر اغوا، 12 کو قتل کردیا گیا

مستونگ: 2 بسوں سے کئی مسافر اغوا، 12 کو قتل کردیا گیا

مستونگ..........مستونگ میں 2 بسوں سے کئی مسافر اغوا کرلئے گئے جن میں 12 مسافروں کو قتل کردیا گیا ہے۔ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے قریب 2 بسوں سے کئی مسافروں کو اتار کر اغوا کرلیا گیا ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق ان مسافروں میں سے 12 کو قتل کردیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بسیں کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی، ان مسافروں کی بازیابی کے لیے لیویز نے آپریشن شروع کردیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

مزید خبریں :