30 مئی ، 2015
بارسلونا......شفقت علی رضا......پاکستان مسلم لیگ ن اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا کے نواحی علاقہ بادالونا میں یوم تکبیر کی مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت مسلم لیگ ن اسپین کے صدر محمد خلیم بٹ نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کی سعادت مرزا ندیم بیگ نے حاصل کی۔ میاں محمد اظہر، چوہدری ایاز مٹھانہ چک، افضال چوہدری، قمر علی مہر چوہدری، علی ذوالفقار حشمت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے اور دنیا کی بڑی طاقتوں کے پریشر کے باوجود ایٹمی دھماکے کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ ایٹمی دھماکے کرنے سے پاکستان مسلمان ممالک کی جانب سے ایٹمی طاقت ہونے والا پہلا ملک بن گیا تھا، ہمسائے ممالک سمجھتے تھے کہ پاکستان کے پاس ایٹمی طاقت نہیں ہے، لیکن 28مئی کے دن یہ ثابت کر دیا گیا کہ پاکستان سپر پاور ہے۔ تقریب میں میاں عمران ساجد، حاجی نوید وڑائچ، سفیر اکبر بھٹی، احسان رائے کھرل، ظفر پہلوان، چوہدری مظہر وڑائچانوالہ، چوہدری طارق گجر، شاہد لطیف، اقبال گجر اور دوسرے پاکستانیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔