30 مئی ، 2015
پیرس......رضا چوہدری......صوبہ پختونخواہ میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے واضع ہوگیا ہے کہ ہمارے قائد عمران خان جو کہتے ہیں کرکے دیکھاتے ہیں، یہ بات پاکستان تحریک انصاف ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور اہم رہنما چوہدری امتیاز آحمد گدھر نے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی سے گفتگو کرتے ہے کہی۔ انہوں کہا کہ بلدیات اداروں کے قیام سے نچلی سطح پر لوگوں کو اقتدار میں شامل کرنا ہے، اس طرح عوام اپنے مسائل کے لیے مقامی نمائندوں سے آسانی تک رسائی حاصل کرسکیں، جو بہت بڑی تبدیلی ثابت ہوگی۔ صوبائی شوکت یوسف زئی نے چوہدری امتیاز آحمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دیلایا کہ پی ٹی آئی کی صوبہ پختونخواہ میں حکومت عوام کی توقعات ہر پورا اترے گی اور عام انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرکے انشاللہ نیا پاکستان بنائے گی، جہاں قانون کی بالا دستی ہوگی، ہر خاص اور عام کو انصاف ملے گا، بے روزگاری کا نہ صرف خاتمہ ہوگا، بلکہ اوورسیز پاکستانی بڑے فخر سے پاکستان آکر سرمایہ گاری کریں گے، چوہدری امتیاز گدھر نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ آوورسیر پاکستانی اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ہر اول دستہ کے طور پر پیش پیش ہوں گے اور ملک قوم کے لیے تن من دھن لگا دیں گے، تاکہ پاکستان میں چین کی وسع سرمایہ کاری کو سود مند بنایا جا سکے، انہوں کہا کہ پولیس نظام میں واضع تبدیلی کی نوید دنیا بھر میں سنائی دی جارہی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔