30 مئی ، 2015
لیڈز........انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 2میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج ہیڈنگلے کرکٹ گرائونڈ، لیڈز میں شروع ہو گیا ہے۔ میچ میں ٹاس جیت کر انگلش ٹیم نے کیویز ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر کیوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں کھیل کے اختتام پر 297رنز 8وکٹوں کے نقصان پر اسکور کر لیے ہیں، ٹیم کی جانب سے ٹام لاتھم84، اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے وکٹ کیپر لیوک رونکی88 اور کپتان برینڈن مکولم 41رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ انگلش ٹیم کی جانب سے اسٹورٹ براڈ3، جیمز اینڈرسن اور مارک وڈ نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ آج کے دن کی خاص بات جیمز اینڈرسن کی 400وکٹیں رہیں، یہ اعزاز انہوں نے کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل کو اننگ کے دوسرے اوور میں آئوٹ کرکے حاصل کیا اور 2گیندوں کے بعد ہی دوسری وکٹ حاصل کرکے 401وکٹیں کرلیں۔ یاد رہے انگلینڈ کو سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔