30 مئی ، 2015
پیرس ......فرانس میں ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم "جراسک ورلڈ"کا ریڈ کارپٹ پریمیئر ہوا۔شہرۂ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم"جراسک ورلڈ " کا پیرس میں ورلڈ پریمیئر منعقد کیا گیا ۔ رنگا رنگ تقریب میں اسٹار کاسٹ نے شرکت کی۔ ریڈ کارپٹ پر مداح اور اسٹارز آپس میں گھل مل گئے۔ خوف اوردہشت کی علامت تصور کئے جانیوالے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم "جراسک ورلڈ" بارہ جون کو ریلیز کی جائیگی۔