پاکستان
30 مئی ، 2015

اسلام آباد : نوجوان کوقتل کرنیوالی ملزمہ کا 3 روز جسمانی ریمانڈ

اسلام آباد : نوجوان کوقتل کرنیوالی ملزمہ کا 3 روز جسمانی ریمانڈ

اسلام آباد .....جمعرات کو اسلام آباد کی شاہراہ نائنتھ ایونیو پر بلال صفدر نامی لڑکے کو قتل کرنے والی خاتون کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا۔ ملزمہ اثنا بی بی کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد جواد حسین شاہ نے ملزمہ اثنا بی بی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ملزمہ نے جمعرات کو اسلام آباد کی شاہراہ نائنتھ ایونیو پر بلال صفدر نامی لڑکے کو شادی سے انکار کرنے پر گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئی تھی۔ ملزمہ کو گزشتہ روز کوٹ نجیب اللہ ہری پور سے گرفتار کیا گیا ۔

مزید خبریں :