پاکستان
30 مئی ، 2015

پشاور: پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا،فائرنگ و بھگڈر سے 3خواتین زخمی

پشاور: پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا،فائرنگ و بھگڈر سے 3خواتین زخمی

پشاور ......پشاور کے علاقے ناساپہ میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر مخالف امیدواروں میں جھگڑے کے بعدفائرنگ اور بھگڈر سے 3 خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔خیبر پختونخوا میںبلدیاتی انتخابات کا معرکہ جاری ہے،مختلف شہروں میں بھرپور گہماگہمی ہے،خواتین کی بڑی تعداد ووٹ دینے کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کررہی ہیں۔انتخابی عمل کے دوران پشاور کے علاقے ناساپہ میں پولنگ اسٹیشن پر ہوائی فائرنگ کی گئی ،فائرنگ اور بھگڈر کے نتیجے میں 3خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔صوبے کے مختلف اضلاع میں پولنگ کے دوران بے نظمی کی شکایات پیدا ہوئیں جبکہ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عمل روک دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :