30 مئی ، 2015
کوہاٹ .....خیبر پختونخوا کے ضلع کوٹ کے 4سو 31پولنگ اسٹیشن پر بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے،اس دوران ساڑھے 3 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں،جن میں سے خواتین ووٹرز کی کل تعداد ڈیڑھ لاکھ ہے، اس وقت خواتین بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ رہی ہیں۔ کوہاٹ کی انتظامیہ نے فول پروف انتظامات کئے گئے اور شہری سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان دکھائی دے رہے ہیں۔