کھیل
31 مئی ، 2015

لیڈز ٹیسٹ :دوسرا دن ختم ہونے پرانگلینڈ کے 5وکٹوں پر 253رنز

لیڈز ٹیسٹ :دوسرا دن ختم ہونے پرانگلینڈ کے 5وکٹوں پر 253رنز

لیڈز.......انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 2میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہیڈنگلے کرکٹ گرائونڈ میں جاری ہے۔ آج میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے اپنی پہلے اننگ میں 5وکٹوں کے نقصان پر 253رنز اسکور کر لیے ہیں، ٹیم کی جانب سے ایدم لائتھ جنہوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی ، وہ 107 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے اور کپتان الیسٹر کک نے 75رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے،جبکہ کیوی ٹیم کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔انگلش ٹیم کو کیویز کا اسکور پورا کرنے کے لیے مزید 97رنز درکار ہیں اور ان کی 5وکٹیں باقی ہیں۔ اس سے پہلے کیوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ 297 رنز 8کھلاڑیوں کے نقصان پر آج دوبارہ شروع کی، تو ان کی پوری ٹیم 350 رنز اسکور کر کے ڈھیر ہوگئی۔

مزید خبریں :