31 مئی ، 2015
ڈیرہ اسماعیل خان.......ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دھاندلی کے تنازع پر مشتعل افراد نے صوبائی وزیرمال علی امین کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیاہے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہمت کے مکین بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران مشتعل افراد نے صوبائی وزیرمال علی امین کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا ۔ فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی۔ پولیس افسران موقع پر پہنچے تو صوبائی وزیرمال اور ان کے دو بھائیوں نے علاقے کے ایس ایچ او سے بدتمیزی کی، جس پر صوبائی وزیر مال اور ان کے2 بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے ڈی پی او، کمشنراورمذاکراتی ٹیم میں بات چیت جاری ہے۔