پاکستان
31 مئی ، 2015

لاہور: زیر تعمیر عمارت میں کرنٹ لگنے سے3 مزدور جاں بحق

لاہور: زیر تعمیر عمارت میں کرنٹ لگنے سے3 مزدور جاں بحق

لاہور......لاہور کے علاقے شالیمار میں کرنٹ لگنے سے 2 بھائیوں سمیت 3 مزدور جاں بحق ہوگئےہیں۔ پولیس نے کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔ شالیمار کے علاقے شیلر چوک میں 2 بھائی بشیر ، نصیر اور ان کا بھتیجا احمد نواز ایک زیر تعمیر عمارت کی شٹرنگ کررہے تھے کہ اسی دوران ایک سریا عمارت کے پاس سے گزرنے والی مین لائن سے ٹکرا گیا، جس سے پوری عمارت میں کرنٹ دوڑ گیا اور تینوں مزدور کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ لاشوںٕ کو نیچے اتارا۔ مقامی پولیس نے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔ لاشیں جب مزدوروں کے گھر پہنچیں تو وہاں کہرام برپا ہوگیا، شدت غم سے نڈھال اہل خا نہ لاشوں سے لپٹ کر روتے رہے ورثا نے واقعہ کی چھان بین کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید خبریں :