پاکستان
31 مئی ، 2015

ڈی آئی خان:دھاندلی تنازع، مشتعل افرادا ور انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب

ڈی آئی خان:دھاندلی تنازع، مشتعل افرادا ور انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب

ڈیرہ اسماعیل خان .....ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دھاندلی کے تنازع پر مشتعل افراد نے صوبائی وزیرمال علی امین کی گاڑی کا کئی گھنٹےتک گھیراو کیے رکھا۔مشتعل افراد اور انتظامیہ میں کامیاب مذاکرات کے بعد لوگ اپنے گھروں کو چلے گئے ۔ پولیس کے مطابق صوبائی وزیرمال علی امین گنڈا پور رتہ کلاچی وارڈ کے علاقے ہمت کے پولیس اسٹیشن گئے جہاں انہوں نے زبردستی بیلٹ باکس اٹھالیا اورپولیس اسٹیشن سے باہر بھجوادیا ۔جس پرعلاقے کے لوگوں نے ان کی گاڑی کا گھیراو کرلیا اور3 گھنٹے تک انہیں روکے رکھا ۔اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی ،خاتون کوفوری طور پر ڈی ایچ کیو منتقل کردیاگیا۔حالات خراب ہونے پر مقامی انتظامیہ ،ڈی پی او،ڈپٹی کمشنر پہنچ گئے اور پاک فوج کے کویک رسپانس کو بھی طلب کرلیاگیا۔تقریبا ایک گھنٹے کےبعد مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ڈی پی او صادق بلوچ کا کہنا ہے کہ پرزائڈنگ آفیسر نے شکایت کی ہے کہ صوبائی ویزر نے بیلٹ باکس اٹھایا ہے ،ہم واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیں اور قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی ۔

مزید خبریں :