31 مئی ، 2015
پشاور ......عوامی نیشنل پارٹی نے میاں افتخار کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دیدیا ہے ۔اے این پی رہنما زاہد خان نے کہا کہ گرفتار سے پہلے ہلاکت کی تفتیش ہونا چاہیے تھی مگر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر میاں افتخار حسین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ادھر نوشہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تو تفتیش میں پتا چلے گا کہ پی ٹی آئی کا کارکن میاں افتخار کے گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا یا اپنی ہی جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔