31 مئی ، 2015
پشاور ......خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں گورنر مہتاب عباسی کے صاحبزادے اور وزیراعلی پرویز خٹک کے بھتیجے بھی کامیاب ہوگئےہیں۔بلدیاتی انتخابات میں گورنر خیبر پختونخوا سردارمہتاب عباسی کے صاحبزادے کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایبٹ آباد کی ضلع کونسل کے ممبر کی نشست پر ہونے والے انتخاب ميں گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب عباسی کے صاحبزادے شمعون یار عباسی جیت گئے ۔ شمعون یار عباسی 2970 ووٹ لے کر کامياب ہوئے۔شمعون یار عباسی کا مسلم ليگ ن سے تعلق ہے۔ شمعون یار عباسی نے تحریک انصاف کے مبین عباسی کو ہرایا، جنہوں نے 1762 ووٹ لیے۔ضلع کونسل نوشہرہ وارڈ مانکی شریف سے پی ٹی آئی کےاحد خان خٹک 3826ووٹ لیکر کامیاب احد خان خٹک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھتیجےہیں۔