پاکستان
31 مئی ، 2015

پشاور : سیکیورٹی ہائی الرٹ،فائرنگ و ہاتھا پائی میں ملوث 47افراد گرفتار

پشاور : سیکیورٹی ہائی الرٹ،فائرنگ و ہاتھا پائی میں ملوث 47افراد گرفتار

پشاور ......پشاور میں بلدیاتی انتخابات کے بعد متوقع مظاہروں اور ریلیوں کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں فائرنگ اور ہاتھا پائی کے واقعات میں ملوث 47 افراد کو گرفتار کیا جاچکاہے۔پولیس حکام کے مطابق بلدیاتی ا نتخابات میں جیتنے والے امیدواروں کے گھروں اور حساس مقامات پر پولیس تعینات کی گئی ہے۔ جی ٹی روڈ، جمرود روڈ، چارسدہ روڈ اور نواحی علاقوں میں پولیس اور ایف سی کی نفری موجود ہے، بعض علاقوں میں دھاندلی کے الزامات کے بعد کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پولیس کو ہائی الرٹ کیاگیا ہے۔ پشاور میں بلدیاتی انتخابات میں فائرنگ اور ہاتھا پائی کے واقعات میں ملوث 47 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار افراد سے 6 کلاشنکوفیں اور 2 عدد ریپٹر بھی برآمد ہوئے ۔

مزید خبریں :