پاکستان
31 مئی ، 2015

میاں افتخار کی گرفتاری آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے،آصف زرداری

میاں افتخار کی گرفتاری آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے،آصف زرداری

کراچی ......پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری نے اے این پی کے سابق صوبائی وزیر میاں افتخار حسین کی گرفتاری کو آمرانہ سوچ کی عکاسی قراردیدیا ہے۔سابق صدر کے ترجمان کے طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے میاں افتخارحسین اور لیاقت شباب کو فوری طور پر رہاکرکے جھوٹے مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں مذمتی بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک طاقت کے نشے میں اندھے نہ ہوں ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا سیاسی انتقامی کارروائیوں کے نتائج کو سامنے رکھیں ۔

مزید خبریں :