31 مئی ، 2015
لاہور .....لاہور میں صبح سویرے ہلکی پھوار سے موسم خوشگوار ہوگیا ، صبح کو گھر سے نکلنے والوں نے تازہ فضا کا لطف اٹھایا ۔لاہور کے مختلف علاقو ں میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور میں گلبرگ ، جیل روڈ ، ظہور الہیٰ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج شام اور رات کے اوقات میں گرد ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔