پاکستان
31 مئی ، 2015

ملتان ائرپورٹ پر کل پھنس جانے والا طیارہ نہ ہٹایا جاسکا

ملتان ائرپورٹ پر کل پھنس جانے والا طیارہ نہ ہٹایا جاسکا

ملتان ......ملتان ائرپورٹ پر کل لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹنے سے پھنس جانے والا طیارہ اب تک نہیں ہٹایا جا سکا۔ ائر پورٹ بند ہونے سے کئی انٹرنیشنل پروازیں بھی نہیں جا سکیں۔گزشتہ شام 7 بج کر 40 منٹ پر اسلام آباد سے ملتان آنے والی پرواز پی ۔ کے 681 کا ٹائر لینڈ کرتے ہوئے پھٹ گیا۔ طیارہ اب بھی رن وے پر موجود ہے، جس کی وجہ سے رن وے کو بند کر دیا گیا ہے ۔ ایر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ آج سہ پہر تک رن وے سے ہٹایا جا سکے گا، جس کے بعد فلائٹ آپریشن شروع ہو گا ۔ اب تک ملتان ایر پورٹ پر اندرون ملک کی 10 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ دبئی سے آنے اور جانے والی 2 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ ان پروازوں کے مسافر ائر پورٹ پر محصور ہیں ۔

مزید خبریں :