پاکستان
31 مئی ، 2015

خطہ میں امریکی و صہیونی گماشتوں کی سازش قابل مذمت ہے،علامہ مبشر

خطہ میں امریکی و صہیونی گماشتوں کی سازش قابل مذمت ہے،علامہ مبشر

کراچی.......مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سعودی عرب کے شہردمام میںجامع مسجد امام حسین ؑاور مستونگ دہشتگردی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دوجمعہ سے سعودی عرب میں مساجد کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جانا اورکراچی ،کوئٹہ ،مستونگ میں دہشتگردی پھیلانے والے ایک ہی تکفیری پروڈکشن ہائوس کے تیار کر دہ ہیں جنہیں امریکہ و اسرائیل نے پالا ہے مظاہرے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماء علامہ مبشر حسن نے سعودی عرب و کوئٹہ دہشتگردی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے خطہ میں امریکی و صہیونی گماشتوں کی جانب سے شیعہ افراد کے خلاف سازش قرار دیا ،مظاہر ے میں خواتین بچوں سمیت ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جو امریکہ ،اسرائیل اوربعض عرب حکمرانوں کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ اس مو قع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ علی انور ،مولانا احسان دانش،علی حسین نقوی موجود تھے، مظاہرین سے خطاب میںعلامہ مبشر حسن کاکہنا تھا کہ سعودی عرب ،شیعہ آبادیوں میں مساجد کو سیکورٹی فراہم کرے مسلسل دوجامع مساجد کو دہشگردی کا نشانہ بنایا جانا خطہ کے موجودہ صورتحال میں امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ ممالک کی ناکامی کی سزا دی جارہی ہے سامراجی قوتوں نے بعض ممالک کے ذریعے جس تکفیری سوچ کی آبیاری کی اوردنیا بھر میں دہشت گردی کو فروغ دیا آج اسی سوچ کے پروردہ عرب ملکوں میںکاروائیوں میں سرگرم ہو گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہسعودی حکومت کو چاہیے کہ اس طرح کے واقعات کے سدباب کے لیے مسلکی تعصب سے بالاتر ہو کر اقدامات کرے اور دہشت گردی کے مرتکب افراد کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔دریں اثنا مظاہرین سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوںکا سانحہ مستونگ بے گناہ افراد کو ہدف بنا کر دہشتگردی کا نشانہ بناے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان واقعہ میں بھی وہی تکفیری دہشتگرد ملوث ہیںجو غیر ملکی ایجنسیوں کی پروردہ ہیں ۔ بلوچستان حکومت صوبہ میںدہشتگردی کو روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے وزیر اعلیٰ جن جماعتوں سے اتحاد کئے بیٹھے ہیں ان جماعتوں نے نہ تو کبھی پاکستان کو تسلیم کیا اور نہ ہی ان کی نظر میں ملک کا دفاع کرنے والے افواج پاکستان کے جوانوں کی قربا نیایوں کی کوئی قدر ہے۔ رہنمائوں نے افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ مستونگ اور کوئٹہ کی موجودہ صوتحال میں بلو چستان میں ایمر جنسی لگائی جائے اور آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک آرمی آپریشن کیا جائے۔

مزید خبریں :