31 مئی ، 2015
لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئرترین رہنمامیاں افتخارحسین اور انکے محافظ کی خیبرپختونخوا پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میاںافتخارحسین ایک جراتمندرہنما ہیںجو ہرکڑے سے کڑے وقت میں ایک چٹان کی طرح اے این پی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، جو شخص اپنے اکلوتے جواں سال بیٹے کے قاتلوں کومعاف کردے وہ کسی پرگولی چلانے ، ہلاک کرنے یانقصان پہنچانے کاتصوربھی نہیںکرسکتا۔ الطاف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ غم ، دکھ اورامتحان کی اس گھڑی میں ہم آپ اورآپ کی جماعت کے تمام رہنماؤں وکارکنوں کے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سب سے بڑامنصف ہے اوروہی انصاف کرنے والا ہے، میں جانتاہوں کہ میاں افتخارحسین بے قصورہیں اوراللہ کے فضل سے جلدرہائی پاکر عوام اوراپنے ساتھیوں کے درمیان ہوں گے۔الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ میاں افتخارحسین کوفی الفوررہاکیاجائے ۔
٭٭٭٭٭