26 جنوری ، 2012
لاہور… لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے قرار دیا ہے کہ ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں پر عدالتیں آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھ سکتیں کیونکہ یہ انسانی جانوں کے تحفظ کا معاملہ ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، سیکرٹری صحت، آئی جی پنجاب اور ڈی جی ایف آئی اے کو پیر کو طلب کر لیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتیں ایک سنگین نوعیت کا معاملہ ہے، تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے جو ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قتل کے مقدمات درج کروائے۔ عدالت نے کیس پر کارروائی پیر تک ملتوی کر دی۔