01 جون ، 2015
لندن.......متحدہ قومی مووـ منٹ پاکستان کے قا ٰئد الطاف حسین نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پرہونے والی دھاندلی سے پوری دنیامیںپاکستان کامذاق اڑرہاہے لہٰذا ان بلدیاتی انتخابات کوکالعدم قراردے کرنئے سرے سے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ اپنے ایک بیان میںالطاف حسین نے کہاکہ ہماراملک پہلے ہی اپنے پرایوںکے طرح طرح کے طعنوںاورسنگین الزامات سے دوچار ہے۔کوئی پاکستان کوداعش اورالقاعدہ اورطالبان کا مرکزقراردیتاہے، کوئی فرقہ وارانہ فسادات کاگڑھ قراردیتاہے توکوئی پاکستان پر دنیابھرمیں بغاوت کیلئے دہشت گرد بھیجنے کا الزام لگاتاہے،دوسری طرف ہم خودہی اپنے ملک کوبدنام کرنے کے لئے ملک کی کمزوریوں کوتلاش کرتے رہتے ہیں اور ان کمزوریوںکوخوب نمک مرچ لگاکرپیش کرتے ہیں تاکہ ملک کاخوب مذاق اڑایاجائے، ملک دشمنوںکوخوب خوش کیاجائے اورملک کے اصلاح احوال کا کوئی حل پیش نہ کیاجاسکے ۔ الطا ف حسین نے کہاکہ 30مئی کو خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جس طرح کھلے عام دھاندلی کی گئی اس نے نہ صرف دھاندلی کے ماضی کے تمام ریکارڈتوڑڈالے ہیں بلکہ اس دھاندلی سے دنیابھرمیں پاکستان کامذاق اڑرہاہے۔الطاف حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل کی کہ اس سے پہلے کہ دنیامیں پاکستان کامزیدمذاق اڑے، خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قراردے کرنئے سرے سے بلدیاتی انتخاب کرانے کااعلان کیاجائے تاکہ اس پر ـصبح شام ہونے والامنفی و مثبت بحث ومباحثے کاسلسلہ ختم ہوسکے۔ الطاف حسین نے خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوںسے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کے خلاف بھرپور اندازمیں پرامن احتجاج کریںاور الیکشن کمیشن سمیت پاکستان کے تمام اعلیٰ حکام کی توجہ اس بدترین دھاندلی کی جانب مبذول کراتے ہوئے واضح کردیں کہ صوبہ میںازسرنو بلدیاتی انتخاب کرانے سے ہی پاکستان کومزیدبدنامی سے محفوظ بنایاجاسکتاہے۔ دریں اثنا الطاف حسین نے حیدر آباد زون کے کا رکن فضل احمد کے ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے پر گہر ی تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے مائو ں ،بہنوں،بزرگوں ،نوجوانوںاور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فضل احمد کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں ۔واضح رہے کہ فضل احمد گزشتہ دنوں ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور اس وقت وہ کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔