پاکستان
02 جون ، 2015

بلوچستان؛نیشنل ایکشن پلان کےتحت تمام این جی اوزکی چھان بین

بلوچستان؛نیشنل ایکشن پلان کےتحت تمام این جی اوزکی چھان بین

کوئٹہ ......حکومت بلوچستان نے نیشنل ایکشن پلان کےتحت صوبے میں تمام این جی اوز کی چھان بین شروع کردی ہے، تمام این جی اوز کا ڈیٹا، آمدنی کے ذرائع اور دیگر ضروری تفصیلات طلب کرلی گئیں ۔ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود بلوچستان ڈاکٹر کہور خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلوچستان میں محکمہ سماجی بہبود کے پاس تقریبا 15 سو این جی اوز رجسٹرڈ ہیں، ان میں سے صرف ایک سو فعال ہیں، باقی 14 سو غیرفعال ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کےتحت صوبے کی تمام این جی اوز کی چھان بین شروع کی گئی ہے اور اس سلسلے میں تمام این جی اوز کا ڈیٹا، آمدنی کے ذرائع اور دیگر ضروری تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ اب تک صرف5 این جی اوز اپنے ریکارڈ پیش کرسکی ہیں ۔ ڈاکٹر کہور خان نے بتایا کہ صوبے میں غیر مناسب سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر2 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :