انٹرٹینمنٹ
11 مئی ، 2012

بالی وڈ فلم’ڈینجرس عشق‘ اور’عشق زادے‘ آج ریلیز ہوں گی

بالی وڈ فلم’ڈینجرس عشق‘ اور’عشق زادے‘ آج ریلیز ہوں گی

ممبئی… بالی وڈ کی نئی فلم’ ڈینجرس عشق ‘او’ر عشق زادے ‘آج ریلیز کی جائیں گی۔ یش راج بینر کی نئی فلم ’عشق زادے ‘ ایک رومینٹک فلم ہے جس کی ہیروئن، جس لڑکے سے سب سے زیادہ نفرت کرتی ہے ، اسی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے اور یہی حال اس لڑکے کا بھی ہے۔ فلم میں بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ ان کا ساتھ نبھا رہی ہیں پریا نکا چوپڑا کی کزن پری نیتی چوپڑا۔ اور تھری ڈی فلم ’ڈینجرس عشق‘ بھی آج سینماگھروں میں سج گئی ہے جس میں کرشمہ کپور ایک لمبے عرصے کے بعد جلوہ گر ہورہی ہیں،جبکہ ان کا ساتھ دیے رہے ہیں راج نیش ڈوگل ،فلم کی موسیقی ہمیش ریشمیا نے دی ہے۔

مزید خبریں :