02 جون ، 2015
کراچی ......ملک بھر میں آج اہل ایمان عقیدت اوراحترام سےشب برات منائیں گے ۔15 شعبان المعظم کی رات کو شب برات کہا جاتا ہے ،اسے گناہوں سے معافی اور نصیبوں کی رات بھی کہا جاتا ہے ۔ علماء کہتےہیں کہ اس رات اہل ایمان کے رزق، صحت، زندگی اور موت کے فیصلے ہوتے ہیں،مسلمان اپنے رب سے بخشش اورمغفرت مانگتے ہیں اوررحمت کی التجائیں کرتےہیں۔مسلمان اس رات رکوع و سجود ، ذکر اور کثرت نوافل سے گناہوں کی معافی اور شان کریمی سے خیروبرکت مانگتے ہیں ،تلاوت ِقرآن حکیم زنگ آلود قلوب کو جلا بخشتی ہے جبکہ دن کو روزہ روحانی بالیدگی عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک میں رحمتیں کھل کر برستی ہیں اور گناہ دُھل دُھل جاتےہیں ، شب برات اس ماہ مبارک کی نوید بھی سناتی ہے۔