پاکستان
02 جون ، 2015

آصف زرداری کیخلاف اثاثہ جات کیس:عدالت نےگواہ طلب کرلئے

آصف زرداری کیخلاف اثاثہ جات کیس:عدالت نےگواہ طلب کرلئے

راولپنڈی ......آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس میں احتساب عدالت نے گواہ طلب کرلیے ، 12 جون کو جرح کی جائے گی۔ آصف زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس سماعت گواہ کو طلبی کے سمن جاری کر دئے گئے ۔ احتساب عدالت راولپنڈی کے جج سہیل ناصر نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی ۔ عدالت نے گواہ کو طلبی کے سمن جاری کر دئے ۔آئندہ تاریخ پر استغاثہ کے گواہ پر جرح کی جائیگی۔ریفرنس کی سماعت 12 جون کو ہو گی ۔

مزید خبریں :