پاکستان
02 جون ، 2015

سندھ و بلوچستان میں گرم ہوائیں،پنجاب کا موسم ہلکی بارش سےخوشگوار

سندھ و بلوچستان میں گرم ہوائیں،پنجاب کا موسم ہلکی بارش سےخوشگوار

اسلام آباد ......ملک کے کئی علاقوں میں سورج گرمی دکھا رہا ہے تو کہیں بادلوں کی شوخیاں جاری ہیں۔سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں گرم ہوائوں کا راج ہے جبکہ پنجاب کے کچھ شہریوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ سندھ ، بلوچستان کے علاقوں میں گر می کی شد ت میں مسلسل اضا فہ ہوتا چلا جا رہے ، پنجاب کے کچھ شہروں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔ادھر خیبر پختونخوا کے بیشتر شہروں میں گرمی کم ہے ۔سندھ میں شد ید گر می کے باعث دوپہر کے وقت گلیا ں ما رکیٹیں اور با زار سنسا ن ہو کر رہ گئے ہیں ۔ پنجاب میں منڈی بہاوالدین شہر اور گردونواح میں بارش سے گرمی کچھ کم ہوگئی ہے پر کچھ شہروں حبس کی وجہ سے گرمی کی لہر برقرار ہے ۔ بلوچستان علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ ادھر گلگت بلتستان میں متعدد مقامات میں موسم آج بھی آبر آلود ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات کے دوران ڈی آئی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، لاہور، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص، حیدر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں کے ساتھ گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں :