کاروبار
02 جون ، 2015

نیپرا نے 2روپے فی یونٹ کم کردئیے،کراچی میں اطلاق نہیں ہوگا

نیپرا نے 2روپے فی یونٹ کم کردئیے،کراچی میں اطلاق نہیں ہوگا

اسلام آباد ......نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے سے زائد کمی کردی ہے ۔ کراچی کے سوا ملک بھر کے صارفین کو ریلیف ملے گا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 8 پیسے کمی کی منظوری دیدی ہے، یہ کمی مارچ میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا فائدہ کے الیکٹرک کےسوا بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں کےصارفین کو ملے گا۔نیپرا نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت کے بعد قیمت میں کمی کی منظوری دی ۔

مزید خبریں :