02 جون ، 2015
اسلام آباد ......الیکشن کمیشن نے پی کے95لوئردیر میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیاہے ۔الیکشن کمیشن نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر از خود نوٹس لیا تھا۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پی کے 95کیلئے چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان نے مختصر حکم جاری کیا ۔چیف الیکشن کمیشنر نے کہا کہ خواتین کی عدم شرکت کی وجہ سے لوئردیر کے انتخابات کالعدم قرار دے رہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن دوبارہ انتخابات کا شیڈول 3 روز کے اندر جاری کریگا۔