02 جون ، 2015
کراچی .......ملک بھر میں آج اہل ایمان عقیدت اوراحترام سےشب برات منائیں گے۔آج رات آٹھ بجے جیو نیٹ ورک پرشب برات کی مناسبت سے"شب مناجات"کی خصوصی نشریات پیش کی جائیگی، جس میں عالمگیر شہرت یافتہ ریسرچ اسکالر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین توبہ اور مغفرت کے مسائل پر خطاب کرینگے۔شعبان کی پندرہویں شب ،جب اللہ رب العزت کی رحمت اپنے عروج پرہوتی ہے۔نجات اور بخشش کی ان مبارک ساعتوں میں اہل ایمان تمام رات اپنے پروردگار سے مغفرت طلب کرتے ہیں ،نفلی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں ، مرحومین کی دعائے مغفرت کیلئے قبرستانوں کا رخ کرتے ہیں۔اس بابرکت موقع پر جیو نیٹ ورک پر رات8 بجے"شب مناجات"کی خصوصی نشریات پیش کی جائیگی،جس میں عالمگیر شہرت یافتہ ریسرچ اسکالر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین توبہ اور مغفرت کے مسائل پر خطاب کرینگے اور خصوصی دعا بھی کرائینگے۔اس پر نور محفل کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر عطاءالمصطفی جمیل راٹھور انجام دینگےجبکہ معروف ثنا خواں گلہائے عقیدت نچھاور کرینگے۔اس روح پرور محفل میں جیو کی جانب سے روزے داروں کیلئے پرتکلف سحری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔نشریات کے دوران بذریعہ قرعہ اندازی میں خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹس بھی دیے جائینگےجبکہ خواتین کیلئے پردے کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔