02 جون ، 2015
لاہور......پنجاب کےوزیرقانون راناثناءاللہ کاکہناہےکہ بلدیاتی الیکشن نے کے پی میں پولیس ریفارمز کا بھانڈاپھوڑ دیا،علی امین گنڈا پور کی گرفتاری ٹوپی ڈرامے کےسوا کچھ نہیں۔لاہورسےجاری بیان میں راناثناءاللہ نےکہاکہ کے پی کےالیکشن میں ہونےوالی دھاندلی نےپی ٹی آئی کے جماعتی انتخابات کی یاد تازہ کر دی۔ان کاکہناتھاکہ تحریکِ انصاف نےپولیس کی مدد سےخیبرپختونخوا کےطو ل و عرض میں بد ترین دھاندلی کی۔ثنا اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا ڈرامہ میاں افتخار کی غیر قانونی حراست کی خفت مٹانے کیلئےرچایا گیا۔وزیر قانون پنجاب نےکہاکہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ حوالات میں وی آئی پی سلو ک کیا جا رہا ہے۔