02 جون ، 2015
کراچی......رفیق مانگٹ......بھارت، مصر اور پاکستان روس میں منعقدہ ایویاڈارٹس2016 ءمیں حصہ لیں گے۔ روسی میڈیا کے مطابق پاکستان، بھارت، مصر اور آرمینیا کی فضائیہ کے عملے نے ایک بین الاقوامی ہوائی استعداد کے مقابلے ایویاڈارٹس) (Aviadartsمیں حصہ لینے کے منصوبہ بندی کی ہے جو آئندہ برس منعقد ہوں گے۔ اس بات کی تصدیق روسی فضائیہ کے کرنل جنرل وکٹر بانڈریف نے میڈیا سے کی۔ روسی کمانڈر کے مطابق 2015ء کے موسم گرما میں بین الاقوامی مقابلے میں روس، بیلاروس، قازقستان اور چین شامل ہوں گے۔ رواں برس مقابلے میں شرکت کے لئے 7ممالک کا فارمیٹ بنایا گیا ہے پہلی بار جو ممالک اس مقابلے میں شرکت کریں گے، انہیں مبصرین کے طور پر حصہ لینے کی اجازت ہوگی اس کے بعد مکمل شرکاءکے طور پر شریک ہوں گے۔ 2016ء میں بھارت اور مصر شامل ہوں گے، اس کے ساتھ پاکستان اور آرمینیا کے شامل ہونے کا امکان ہے۔2014ء میں یہ مقابلہ ایک بین الاقوامی ایونٹ کی احیثیت کر گیا تھا جب بیلاروس اور چین کے پائلٹس کی طرف سے روسی ٹیم کوچیلنج کیا گیا تھا۔Aviadarts میں زمینی اہداف کے خلاف راکٹ لانچر اور طیاروں کی توپ کا استعمال کرتے ہوئے درست نشانہ بازی کا مقابلہ ہے۔ فضائیہ کے پائلٹوں کی پیچیدہ جنگی مہارتوں اور مختلف پوزیشنوں میں پیشہ ورانہ تربیت کی سطح کا شرکاءکو مظاہرہ کرنا ہوگا۔ مقابلے میں پائلٹوں کی جانب سے فضائی پرفارمنس بھی شامل ہے، یہ کوئی جنگی مشق نہیں بلکہ ایک اسپورٹس ایونٹ ہے۔