پاکستان
02 جون ، 2015

دہشت گردبلوچ عوام کوباہم دست و گریباں کر نا چاہتے ہیں،خالد مقبول

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور گل فراز خان خٹک نے سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین محمد یوسف شاہوانی اور حاجی نصیر کھوسہ کے ہمراہ بلوچستان کوئٹہ زون آفس کا دورہ کیا اوربلوچستان میں تحریکی کام کے حوالے سے زون آفس میں موجود ذمہ داران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے صوبے بھر میںایم کیو ایم کے کام کو مزیدبہتر بنانے کے لئے کوششوں پر زور دیا۔اس موقع پر کوئٹہ زون کے انچارج ملک جنت گل کاکڑاور اراکین زونل کمیٹی بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کوئٹہ زون میں موجود ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب توملک بھر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے عفریت سے نبردآزما ہیں اور دوسری جانب ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کوخانہ جنگی میں جھونکنے کی سازش کی جارہی ہے،گزشتہ دنوں ہونیوالے سانحہ مستونگ پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنی مذموم مقاصدکے حصول کے لئے عوام کوباہم دست و گریباں کر نا چاہتے ہیں تاکہ بلوچستان کے غریب عوام ان دہشت گرد عناصر کے خلاف متحد نہ ہو سکیں، ایم کیوایم ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ ہر نوعیت کے ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور عملی طور پر غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں ان کے جائز حقوق دلانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔

مزید خبریں :