کھیل
03 جون ، 2015

لیڈز ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 199رنز سے شکست دیدی

لیڈز ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 199رنز سے شکست دیدی

لیڈز........انگلینڈ اور نیوی لینڈ کے درمیان جاری 2میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں مہمان نیوزی لینڈ نے میزبان انگلینڈ کو 199رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کرلی ہے۔ آج میچ کے آخری دن انگلش ٹیم نے اپنی دوسری 44رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی، تو ان کا کوئی بیٹسمین کیوی ٹیم کے بالرز کے ساتھ مزاحمت نہ کرسکا اور پوری ٹیم 5.91اوورز میں 255رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی، جبکہ کیویز کی جانب سے مارک کریگ اور کین ولیمسن نے3،3 اور ٹرینٹ بولٹ نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کیوی بیٹسمین بی جے واٹلنگ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، تاہم سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ انگلش کپتان الیسٹر کک اور ٹرینٹ بولٹ کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 9جون سے5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ہوگا، جو برمنگھم میں کھیلا جائے گا، جبکہ واحد ٹی20 میچ 23جون کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :