پاکستان
03 جون ، 2015

ایان علی کی درخواست ضمانت پر وکلا ء کے دلائل جاری

ایان علی کی درخواست ضمانت پر وکلا ء کے دلائل جاری

راولپنڈی ......کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست سماعت پر جاری ہے ،اس دوران گرفتارماڈل کے وکیل نے عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی کو معلوم نہیں تھاکہ 5لاکھ امریکی ڈالر لے جانا غیر قانونی ہے۔ان کی ضمانت کیلئے عدالت میں سابق گورنر پنجاب ایڈوکیٹ سردار لطیف کھوسہ،سردار اسحاق و دیگر نے دلائل دئیے ۔انہوں نے عدالت سے کہا کہ ائرپورٹ پر ایان علی سے برآمد ہونے والی رقم ایان اور اس کے بھائی کے مشترکہ پلاٹ کی تھی ۔وکیل ایان علی کا کہناتھاکہ ایان علی نے پلاٹ پراپرٹی ڈیلر کے ذریعے فروخت کیا تھا ۔ ان کے دلائل تاحال جاری ہیں۔

مزید خبریں :