پاکستان
03 جون ، 2015

خیبر پختونخوا کے وزیرعلی امین گنڈا پورکی ضمانت منظور

خیبر پختونخوا کے وزیرعلی امین گنڈا پورکی ضمانت منظور

ڈیرہ اسماعیل خان ......ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کی دونوں مقدمات میں ضمانت ہوگئی ، صوبائی وزیر نے دونوں مقدمات میں 90،90 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرائے۔عدالتی ذرائع کےمطابق صوبائی وزیرکوعدالت سےجیل لےجایاگیا،جہاں سے روک کار کے ذریعےہتھکڑی کھول کر ضمانت پر رہائی دی گئی ۔اس سے قبل صوبائی وزیر کو سخت سیکیورٹی حصار میں جیوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت لایا گیا۔ عدالت کےباہر پی ٹی آئی کےکارکن اورحمایتی بڑی تعداد میں موجود تھے۔کمرہ عدالت میں داخل ہونےسےپہلےعلی امین گنڈا پوراور کارکنوں نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔ صوبائی وزیر پر ایف آئی آر 225 اور 226 کے تحت دو مقدمات درج کئے گئے ہیں،جن میں انہیں پولیس افسر پر اسلحہ تاننے اور پولیس اسٹیشن سے بیلٹ باکس اپنے قبضے میں لینے کا الزام ہے۔

مزید خبریں :