03 جون ، 2015
کراچی .....کراچی کے عزیز بھٹی تھانے میں زیر حراست ملزم وسیم کی ہلاکت پر سب انسپکٹر اور3 اہلکاروں کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔آئی جی سندھ کے مطابق مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ڈی آئی جی منیر شیخ کا کہنا ہے کہ قتل کی ایف آئی آر پوسٹمارٹم رپورٹ کی روشنی میں درج کی گئی ہے اور تمام پولیس اہلکار وں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔