پاکستان
03 جون ، 2015

سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی لڑکھڑاہٹیں

سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی لڑکھڑاہٹیں

کراچی......وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ چاہتے نہ چاہتے بھی خبروں کا حصہ بن ہی جاتے ہیں، کبھی پھسل جاتے ہیں تو کبھی سوجاتے ہیں اور دیکھنے والوں کو مسکراہٹ دے جاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اکثر چلتے چلتے پھسل جاتے ہیں، ستم یہ کہ پھسلنے کے یہ مناظر کیمرے کی آنکھ محفوظ بھی کرلیتی ہے اور جناب ایک بار پھر قائم علی شاہ لڑکھڑاگئے۔ قائم علی شاہ کی یہ لڑکھڑاہٹ کراچی ائرپورٹ پر دیکھنے میں آئی جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے استقبال کے لئے گئے تھے۔ اس موقع پر پنجاب نے سندھ کو سہارا دیا اور اس بار بھی کیمرے کی آنکھ نے رعایت نہیں کی اور جناب سی ایم صاحب صرف جسمانی طور پر ہی نہیں لڑکھڑاتے، کبھی کبھی ان کی زبان بھی لڑکھڑاجاتی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ صرف لڑکھڑاتے ہی نہیں، بلکہ کبھی کبھی سوبھی جاتے ہیں، سونے کےاور اگر جوش میں آجائیں، تو پھر نہ ہی پوچھیے۔

مزید خبریں :