03 جون ، 2015
پشاور.........صوبائی وزیرعلی امین گنڈاپورسے متعلق پولیس افسر کا بیان منظرعام پرآگیا۔ ضلعی پولیس افسرکی ریجنل پولیس افسر کو بھیجی ہوئی رپورٹ میں انکشافات سامنے آئے ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے خواتین پولنگ اسٹاف کو گالیاں دیں، علی امین گنڈاپورنےبیلٹ پیپربھی چھینے،صوبائی وزیرنے پولنگ اسٹیشن میں گھسنے سے پہلے پولیس کی بے عزتی کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیرکےساتھ ان کے بھائی اورریٹرننگ آفیسربھی تھے۔ڈی پی اوصادق حسین بلوچ کے مطابق بے عزتی پر ایس ایچ او نے مزید کام سے انکارکردیا،اسسٹنٹ کمشنرنے مجھے فون پربتایا کہ صوبائی وزیر نشے میں تھے،علی امین سے بات کرنی چاہی لیکن انہوں نے انکارکردیا۔