04 جون ، 2015
کراچی......عزیز بھٹی تھانے میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کئیـ جانے والے ایم کیوایم بلدیہ ٹائون سیکٹر یونٹ 117کے کارکن وسیم دہلوی شہید کو مواچھ گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس سے قبل وسیم دہلوی شہید کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مین روڈ جامع مسجد دہلی بلدیہ ٹاؤن نمبر 3میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین اسلم آفریدی ، شبیر احمد قائم خانی ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، سلمان مجاہد بلوچ ، اقبال محمد قادری ، محمد حسین ، سیف الدین ، بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔40 سالہ وسیم دہلوی شہیدبلدیہ ٹاؤن سیکٹرکے یونٹ 117کےسابق ذمہ داراورآج کل سرگرم کارکن تھے اورتنظیمی وسماجی سرگرمیوںمیںبھرپورحصہ لیتے تھے تھی ۔وہ شادی شدہ تھے ان کے تین بچے ہیں۔ وسیم دہلوی شہیدکے سوگواروںمیںبیوہ کے ساتھ ساتھ چار بھائی اورتین بہنیںشامل ہیں ۔ پولیس نے بلدیہ ٹاؤن میں یونٹ 116 سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکن عرفان کے گھرپربھی چھاپہ مارا۔بتایاجاتاہے کہ بلدیہ ٹاؤن تھانہ، سائٹ بی تھانہ اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کی مخصوص ٹیم کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوںاورہمدردوںکے گھروں پر مسلسل چھاپوں، گرفتاریوں، سرکاری حراست میں تشدد اور کارکنوں وہمدردوں کی رہائی کے عوض بھاری رقم وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔علاوہ ازیں قائدتحریک الطاف حسین نے بلدیہ ٹائون یونٹ 117کے کارکن محمد وسیم کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محمد وسیم شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)۔دریں اثنا وسیم دہلوی شہید کے ایصال ثواب کیلئےجمعرات 4؍ جون 2015ءکوبعدنمازظہردوپہر2بجے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروسے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں قرآن خوانی کااجتماع منعقدکیاجائے گا۔قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے بعدشام چار بجے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین تعزیتی اجتماع سے خطاب کریں گے۔