پاکستان
03 جون ، 2015

پرویز خٹک کے بیٹے اور داماد پر نوکریوں کیلئے پیسے لینے کا الزام

پرویز خٹک کے بیٹے اور داماد پر نوکریوں کیلئے پیسے لینے کا الزام

پشاور........خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے ایک سپورٹر شیخ عمران نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیٹے اور داماد نے نوشہرہ میں پولیس کی سو سے زیادہ نوکریوں کے لیے پیسے لیے جس کے ان کے پاس ثبوت موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جواب دیا ہے کہ انہوں نے ان پولیس اہل کاروں کی بھرتی کے لیے سفارش ضرور کی تھی، رکھنا نہ رکھنا حکام کا کام ہے، بیٹے اور داماد نے پیسے نہیں لیے، جس نے کرپشن کی تھی اس پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ سلیم صافی کے پروگرام جرگہ میں خیبر پختونخوا کے ایک شخص اور پی ٹی آئی کے سپورٹر شیخ عمران نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے آبائی ضلع نوشہرہ میں پولیس کی دو سو سے زائد نوکریاں سفارش اور پیسے کی بنیاد پر دی گئیں اور اس میں وزیراعلیٰ کا بیٹا اسحاق خان اور داماد ڈاکٹر عمران ایم این اے ملوث ہیں۔ اس موقع پر شیخ عمران نے وزیراعلیٰ سے اپنی بات چیت کی ایک آڈیو ٹیپ بھی پیش کی جس میں وزیراعلیٰ یہ تسلیم کر رہے ہیں کہ نوکریاں ان کے بھائی اور بیٹے کے کہنے پر دی گئی ہوں گی، لیکن اس کے لیے انھوں نے پیسے نہیں لیے ہوں گے۔ سلیم صافی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا کہ شیخ عمران کی ان سے ملاقات ہوئی تھی۔ سلیم صافی سے بات چیت میں وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر تسلیم کیا کہ نوکریوں کے لیے انہوں نے سفارش کی تھی، لیکن پیسے لینے کی انہوں نے تردید کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ان نوکریوں کو دینے میں کرپشن کی گئی ہے تو اس میں ڈی ایس پی شکیل ملوث ہے جسے معطل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :