پاکستان
03 جون ، 2015

بائیومیٹرک نظام کے تحت بلدیاتی الیکشن کی درخواست رد کر دی گئی:پرویزخٹک

بائیومیٹرک نظام کے تحت بلدیاتی الیکشن کی درخواست رد کر دی گئی:پرویزخٹک

پشاور.......خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاہے کہ 6ماہ قبل الیکشن کمیشن کوبائیومیٹرک نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست کی جسے رد کر دیا گیا، ہمیں پتہ ہوتاکہ فوج کی نگرانی میں انتخابات نہیں ہورہےتو الیکشن نہ کرواتے۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہاکہ فوج کی زیرنگرانی انتخابات کرانے کی تجویز دی تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا، حالانکہ صوبائی حکومت کےپاس پولیس نفری کم تھی، تمام جماعتیں مل کردوبارہ انتخابات کی تجویزدیں تو انہیں اس پراعتراض نہیں تاہم حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کاکام ہے۔ صوبائی وزیرعلی امین گنڈاپورسے متعلق پرویزخٹک کاکہناتھاکہ الزامات ثابت ہوئے توان کیخلاف پارٹی کی سطح پرکارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :